اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.27 قیمت فروخت : 38.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 288.30 قیمت فروخت : 288.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 345.17 قیمت فروخت : 345.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 174.59 قیمت فروخت : 174.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.97 قیمت فروخت : 194.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.09 قیمت فروخت : 74.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 297800 دس گرام : 255300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 272981 دس گرام : 234023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3358 دس گرام : 2882
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مدیحہ امام کو شادی سے قبل شوہر سے کیسے محبت ہوئی؟اور کیسے امتحان لیا؟اداکارہ نےکہانی بیان کردی

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے حالیہ انٹرویو میں شوہر سے اپنی محبت کی منفرد کہانی بیان کردی۔

مدیحہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر، بھارتی کاروباری شخصیت موجی بسرکو دبئی میں سفر کے دوران پرکھا تھا تاکہ ان کے بارے میں مکمل اطمینان حاصل کرسکیں۔مدیحہ نے بتایامیں نے اپنی والدہ کو کہا کہ میں اس شخص سے ملنا چاہتی ہوں جس سے میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں نے یہ بھی کہا کہ میں اسے جانچنے کے لیے دبئی میں وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفر کے دوران کسی شخص کی عادات،رویے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔جب آپ کسی کے ساتھ سفر کرتے ہیں تو بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ ہم دبئی اور شارجہ گھومے اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھا۔

مدیحہ اور موجی بسر نے مئی 2023 میں دبئی میں شادی کی، انہوں نے بتایا کہ ان کا رشتہ طویل فاصلے کی وجہ سے مشکل ہے لیکن وہ محبت اور سمجھداری سے اسے کامیاب بنائے ہوئے ہیں۔مدیحہ امام نے اپنے کیریئر کا آغاز وی جے کے طور پر کیا اور بعد میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں "مجھے وداع کر"، "دشمن جان"، "زخم"، اور 2017 کی بالی ووڈ فلم "ڈیئر مایا" شامل ہیں۔ مدیحہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل "آئینہ" سے ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے