
24 Jan 2025
(لاہور نیوز) ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر عدنان بشیر وڑائچ نے کارروائی کرتے ہوئے تھیٹر سیل کیا، ڈی سی لاہور کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر عدنان بشیر وڑائچ کا کہنا تھا پنجابی تھیٹر میں لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ڈرامہ جاری تھا، متعدد نوٹسز اور وارننگز کے باوجود خلاف ورزی کی گئی، تھیٹر کو ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔