
(ویب ڈیسک) پاکستانی ہدایتکار یاسر نواز، جو ڈرامہ 'چپ رہو' اور فلموں 'رونگ نمبر' اور 'رونگ نمبر 2' کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دنوں میں فیروز خان کے بارے میں اپنے بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔
یاسر نواز نے ایک حالیہ انٹریو میں اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 کے ڈرامہ 'چپ رہو' میں سجل علی کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کرنا ان کا فیصلہ تھا، جب فیروز صرف ایک وی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔
یاسر نے مزید کہا کہ میں نے ایک سٹار دنیا کو دیا، فیروز خان کو اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں تھا، لیکن ان میں ٹیلنٹ دیکھ کر یہ رسک لیا۔
یاد رہے کہ یاسر نواز نے اس سے قبل 2021 میں ٹک ٹاک سٹار سے اداکارہ بننے والی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کو ایک چیلنج قرار دیا تھا۔ اس پر فیروز خان نے علیزے شاہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا، "سینئر اداکاروں کو نئے آنے والوں کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے۔