
18 Jan 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران سنیکس یونٹ اور بیوریجز پلانٹ کی پروڈکشن بند کر دی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سگیاں بائی پاس پر بیوریجز پلانٹ سیمپل فیل ہونے پر بند کر دیا، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر اکبری منڈی میں سنیکس یونٹ بھی بند کیا گیا۔
یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، ٹوٹے فرش پر اشیاء خورونوش کی موجودگی، غیر رجسٹرڈ شدہ لیبل سے پیکنگ کی جا رہی تھی، نان فوڈ گریڈ پاؤڈر سے کنفیکشنری اشیاء کی تیاری کی جا رہی تھی، یونٹ میں چوہوں، چھپکلیوں اور مری مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔