
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ 20 جنوری پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ و دیگر شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں القادر کیس کے فیصلے اور مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں لیگل ٹیم کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانوں کی سزا سنائی گئی ہے۔