اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران، بشریٰ بارے فیصلہ ردی کی ٹوکری میں جائے گا: شیخ وقاص اکرم

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی بارے فیصلہ ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ غیر منصفانہ طریقے سے کیس کو چلایا گیا، یہ کیس تو عدالت میں پہلی پیشی پر ہی اڑ جائے گا۔

انہوں  نےکہا کہ یہ کیس بھی پہلے والے کیسز کی طرح ردی کی ٹوکری میں جائے گا، ہماری جانب سے حکومت کا تحریری مطالبات دینے کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے، مجھے یقین ہے بانی جلد سرخرو ہوں گے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم  نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے، یہ جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دیں، مذاکراتی کمیٹیاں آپس میں ٹی او آرز طے کر لیں گی۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے مزید کہا کہ 8 فروری کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، ہم اپنے مطالبوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں سے متعلق باتیں صرف افواہیں ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے