اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو اہلکاروں نے جان بوجھ کر میرے خلاف سازش سے ڈرامہ رچایا، جواد احمد

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(لاہور نیوز) گلوکار اور سربراہ برابری پارٹی جواد احمد نے کہا ہے کہ لیسکو اہلکاروں نے جان بوجھ کر میرے خلاف سازش کے ذریعے ڈرامہ رچایا۔

لاہور میں لیسکو کے ساتھ ہونے والے تنازع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ برابری پارٹی جواد احمد کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کے بیوٹی سیلون پر آ کر لیسکو اہلکاروں نے بلز منگوائے اور کہا ہم میٹر چیک کرنا چاہتے ہیں ، لیسکو اہلکاروں نے کہا ہمیں لگتا ہے یہاں بجلی چوری ہو رہی ہے جس پر مجھے غصہ آ گیا۔

گلوکار  نے کہا کہ لیسکو اہلکار بار بار کہتے رہے کہ ہم میٹر  لے کر جائیں گے، گرین میٹر ہم  نے خریدا ہوا تھا، وہ اتار کر لے جانا چاہتے تھے، اہلکاروں نے لاک توڑا اور گارڈز کے ساتھ بدتمیزی کی، میں نے لیسکو والوں کو کہا آپ پولیس کو بلائیں، آپ میٹر نہیں لے کر جا سکتے۔

سربراہ برابری پارٹی کا کہنا تھا کہ میں نے لیسکو اہلکاروں کو کہا میں سیاسی آدمی ہوں، میں نے ہمیشہ کرپٹ اور چور لوگوں کے خلاف بات کی ہے، آپ پولیس کو بلا لیں، آپ میرے خلاف پتا نہیں کیا کیا خبریں چلوائیں گے۔

جواد احمد نے مزید کہا کہ لیسکو اہلکاروں نے جان بوجھ کر میرے خلاف سازش کے ذریعے یہ ڈرامہ رچایا ہے، اس معاملے کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے زیادہ اٹھایا، میرا مسئلہ یہ ہے میں پی ٹی آئی کی کرپشن پر بات کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے