اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئین کی بالادستی کیلئے سب کو ملکر بات کرنا ہو گی:اپوزیشن رہنما

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(لاہور نیوز) اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کیلئے سب کو مل کر بات کرنا ہو گی۔

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی محمود اچکزئی نے اکٹھے ہونے کے لیے دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے ایک لائحہ عمل بنایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا پوری عدلیہ پر کالا دھبہ ہے، وزراء تو پہلے سے سزا کے بارے بتا رہے تھے، ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ظلم کے نظام کے خلاف سب کو رول آف لاء، آئین کی بالادستی کے لیے اکٹھا ہونا ہو گا، ملک میں مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، آج کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ہمارا ایک ہی ایجنڈا ملک میں آئین کی بالادستی ہے، شاہد خاقان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے لیے سب کو مل کر بات کرنا ہو گی، اگر ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا تو سیاسی انتشار ختم نہیں ہو گا، علاوہ ازیں محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن بانی پی ٹی آئی کی سزا کی بری خبر ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے