اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بغاوت ہو یا کرپشن، کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملےگی: طلال چودھری

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ بغاوت ہو یا کرپشن، کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملےگی۔

طلال چودھری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکیس میں مختلف حیلے بہانے کیے، 190ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔

انہوں  نے کہا کہ بغاوت ہو یا کرپشن، کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی، کیس میں تمام قانونی مراحل کو مکمل کیا گیا، تحریک انصاف نے کیس میں ہر قسم کے تاخیری حربے استعمال کیے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ غلامی نامنظور کہنے والے امریکا سے مدد مانگتے رہے، پی ٹی آئی دور میں کرپشن کے تمام تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس جج اور عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، باقی کیسز کا فیصلہ بھی میرٹ پر ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نے اپنی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے