اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جامعہ نعیمیہ نے ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے کیخلاف فتویٰ دے دیا

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(لاہور نیوز) جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کربیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا۔

جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اور اس کی طرف لے جانے والے جملہ امور حرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یا ایسا عمل کرنا جو ہلاکت کا باعث ہو ہرگز ہرگز جائز نہیں۔

بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں، فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹ حضرات کے حوالے سے قانون سازی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے