
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے مارچ میں 65 پلاٹوں کی نیلامی کرے گا، قرعہ اندازی کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ مقرر ہے۔
ایل ڈی اے مارچ میں 50 رہائشی اور 15 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کرے گا، جوہر ٹاؤن، مصطفیٰ ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن کے پلاٹس آسان اقساط پر قرعہ اندازی میں رکھے جائیں گے۔
شہری 3 سال کی 12 مساوی اقساط میں پلاٹوں کی ادائیگی کر سکیں گے، پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 18 مارچ ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں ہو گی، درخواستیں 27 جنوری سے وصول کی جائیں گی۔
جوہر ٹاؤن ایف وَن بلاک کے ایک کنال پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 16 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر، جوبلی ٹاؤن اے اینڈ بی بلاک کے 10 مرلہ رہائشی پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 13 لاکھ روپے ہو گی، مصطفیٰ ٹاؤن ہدایت اللہ بلاک کے 2 مرلہ کمرشل پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 28 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ، ویب سائٹ سے قرعہ اندازی کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔