اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیب کا عوام کو فراڈ اور جعلسازی سے محتاط رہنے کیلئے انتباہ

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(لاہورنیوز) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے عوام کو فراڈ اور جعلسازی سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کا انتباہ جاری کر دیا۔

نیب نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں اور اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کریں ۔قومی احتساب بیورو نے کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، غیر قانونی ڈپازٹس اور پرائیویٹ لون ایپس کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

نیب کی جانب سے عوام کو زیادہ منافع یا غیر حقیقی انعامات کے وعدوں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت، ملٹی لیول مارکیٹنگ، آن لائن لاٹری اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغامات سے بھی ہوشیار رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، جعلی آن لائن ملازمت اور ویزوں کی پیشکش نو سربازوں کے حربے ہیں، شہری اپنے ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات، پاس ورڈ یا پن کوڈ کسی کو فراہم نہ کریں۔نیب کا کہنا ہے کہ زیادہ منافع کے لالچ میں آنے کے بجائے احتیاط برتیں کیونکہ احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے