اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کا شکار، زمبابوے کیخلاف سیریز سے باہر

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف انجری کی وجہ سے جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

احمد دانیال کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگی ہے،میڈیکل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کرکٹرز کا لاہور میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔

ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو پاکستان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،دونوں بولاوائیو پہنچ کر جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا بھی حصہ ہیں،زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے