اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(ویب ڈیسک) افغانستان نے پاکستان کو ہراکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی، فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی۔

میچ میں افغانستان نے 250 رنز سکور کیے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز سکور کیے، برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللّٰہ نے 56 رنز سکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئی۔

پاکستان کے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے