اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرتھ ٹیسٹ کے دوران آٹو گراف لینے کے بعد مداح کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(ویب ڈیسک)پرتھ ٹیسٹ کے دوران مداح نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے آٹو گراف لینے کے بعد بدتمیزی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کو مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد سکیورٹی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔وسیم اکرم جو اس وقت اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر کے طور پر آسٹریلیا میں موجود ہیں، آٹوگراف دینے کے فوری بعد مداح کی بدتمیزی کا نشانہ بنے۔

یہ واقعہ غیر نسل پرستی کی نوعیت کا تھا، تاہم مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔کمنٹیٹرز کو اب اسٹیڈیم کے اندر سے گاڑیوں کے ذریعے پک کرنے کا آپشن دیا جائے گا تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے