اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز، 60 فیصد منصوبہ مکمل

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہورنیوز) قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز، مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل ہو گیا، فلورز کا کام آخری مرحلے میں داخل، نئی نشستوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع ہو گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا، تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے، پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں، محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ایڈوائزر عامر میر، بلال افضل، چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، نیسپاک، ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے