اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقا کا ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے، جنوبی افریقا میں 7 سے 10 روز کا کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل فارمیٹ کھلاڑی پہلے ہی جنوبی افریقا میں وائٹ بال سیریز کھیل رہے ہوں گے، کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم  نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے