اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، کپتان تبدیل

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کیلئے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی 20 میں آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہے، رضوان کی جگہ آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جبکہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں، نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی 20 آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوبارٹ میں شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے