اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کوخدشات ہیں تو ہم سے بات کرے،محسن نقوی کا ہمسایہ ملک کو واضح پیغام

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں، اگر بھارت کو کوئی خدشات ہیں تو ہم سے بات کرے ہم دور کر دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنی ساکھ کے بارے میں سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کروائیں گے، کھیل اور سیاست دونوں کو الگ رکھنا چاہیے، آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس کے جواب کا انتظار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے