اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اے سی سی نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔

ملائیشیا میں 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہونے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی،گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ایشین کرکٹ کونسل نے روایت برقرار رکھتے ہوئے انڈر 19 ویمن ایونٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا ہے، دونوں ٹیمیں نیپال کے ساتھ گروپ اے کا حصہ ہیں، گروپ بی میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوگا، 16 دسمبر کو پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گروپ مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر فور میں پہنچیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے