اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ثانیہ مرزا دبئی میں کھیلوں کی سفیر مقرر

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(ویب ڈیسک ) سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی سپورٹس کونسل نے کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دبئی کے لئے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔

ثانیہ مرزا  نے لکھا ہے کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کیلئے میں دبئی سپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں اس کامیابی پر تہنیتی پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ دبئی سپورٹس کونسل کی بنیاد 2005ء میں رکھی گئی تھی ، اس سرکاری ادارے کے ذمے دبئی میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی پر کام کرنا ہے۔

یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی سپورٹس کلبز کے کام کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرے میں خاص طور پر خواتین اور بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بھی سرگرم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے