اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور سے گرفتار ارب پتی چور کا معروف پاکستانی کرکٹر کے گھر بھی چوری کا انکشاف

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(ویب ڈیسک) ارب پتی چور کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت، ملزم نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں بھی چوری کا انکشاف کیا ہے۔

کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں 11 برس قبل چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم انکے گھر سے 88 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا۔گرفتار چور بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کر چکا ہے۔ نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم 15 برس میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔

ملزم ماڈل ٹاون، ڈیفنس کے بنگلوں اور کوٹھیوں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا جس کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے