اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرینگے: نسیم شاہ

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کریں گے۔

ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کریمپس ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا، مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ون ڈے قریب جا کر ہارے تھے، امید ہے دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کریں گے، ایڈیلیڈ کی پچ اچھی ہے، مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، میچ کے بعد اس پر بات ہوئی کہ کن چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ میچ کے بعد باتیں ہوتی ہیں کہ یارکر نہیں کی، فلاں بال نہیں کی، پچ کی کنڈیشن اور صورتِ حال کے مطابق بولنگ کر رہے تھے، جب بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ آسانی سے نہ دوں، کوشش ہوتی ہے آخری بال تک فائٹ کروں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے