اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کمنز سمیت 5 آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے سے باہر

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سمیت میچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اور سٹیو سمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پانچوں آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

تیسرے ون ڈے کیلئے زیوئیر بارلیٹ، سپینسر جانسن اور جوش فلپس کو آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا، جبکہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں۔

جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے، جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی 20 کپتان ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے