اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تکمیل کی جانب گامزن

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس اتارنے کا کام مکمل ہوگیا، ٹاور پر جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی۔

6 ٹاورز میں سے 3 کی لائٹس اتارنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تین ٹاور کی لائٹس اتارنے کا کام جاری ہے، ٹاورز پر اب جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی، نئی لائٹس بھی جلد لگانے کا کام مکمل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں دو جدید سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی، سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ کا کام بھی تکمیل کی جانب گامزن ہے، اپ گریڈیشن کا کام 50 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2024 تک کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے