اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم کل نہ رہیں، ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے: احمد اویس

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے کہا ہے کہ ہم کل نہ رہیں لیکن ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی لائن آف فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما احمد اویس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی تباہ ہو رہی ہے اور ان حالا ت میں حکومت بل  لے آئی، تمام سیاسی بڑے کیس لے کر نئی عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف بانی پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے، چھٹی کے دن بھی تمام ایوان کھولے گئے، حکومتی اراکین آئینی ترمیم قوم کیلئے لا رہے ہیں مگر قوم کو بتا نہیں رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اور آپ آج ہیں کل نہیں ہیں، مگر یہ ملک اور آئین قائم رہنا ہے، سانپ اس لیے حملہ کرتا ہے تاکہ مارا نہ جائے، حکومت کہتی ہے عوام کی مشکلات کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں مگر عوام کو معلوم نہیں حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے