اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل نبیؐ کی تعلیمات میں پنہاں ہے: وزیراعظم

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی موقع پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمﷺ  نے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، آج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں نبیﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے