اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی: سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) افغان قونصلیٹ کے عہدیدار بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے رحمت العالمین کانفرنس میں قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دے رکھی تھی جس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بے شرمی کے ساتھ اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔

قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر  نے اعلان کیا ہے کہ اسکو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں، یہ غیر معمولی واقع ہے اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے، اس کے علاوہ دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے؟

ماہرین نے مزید کہا کہ محکمہ خارجہ کو اس واقع کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے