اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے، کامیاب نہیں ہونے دینگے: علی امین گنڈا پور

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئینی ترامیم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پہلے پارلیمنٹ میں شکست دیں گے پھر عدلیہ کے ذریعے ناکام بنائیں گے، علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں، اپنا جائز حق حاصل کرنے کیلئے آئینی حقوق استعمال کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے