اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری دی۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے رائے ونڈ میں دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ قبروں پر حاضری دی، اس موقع پر قبروں پر گل پاشی کی گئی اور پھولوں کی چادریں بھی رکھی گئیں۔

دوسری جانب عید میلاد النبیﷺ کی نسبت سے قرآن خوانی بھی ہوئی، نعت خوانوں نے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گل ہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔

علاوہ ازیں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سمیت دیگر حاضرین  نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے