اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 21 افسران کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران میں آرڈرز تقسیم کئے، آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو نئے عہدے کی ذمہ داریاں سخت محنت سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دفاتر کے انتظامی امور چلانے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا کلیدی کردار ہے، پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ سے دفاتر کی ورکنگ کو مزید اپ گریڈ کیا جائے۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان نے بھی خطاب کیا، ڈی آئی جیز، اسٹیبلشمنٹ، کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت ملک اور سلیمان سلطان رانا نے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مبارکباد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے