اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی تیراکوں کی دوسرے روز بھی مایوس کن کارکردگی

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز 2026ء میں پاکستان کے تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی دوسرے روز بھی برقرار رہی، مقابلوں میں شریک چاروں قومی سوئمرز ہفتے کو بھی اپنے اپنے ایونٹس کی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکے۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں ویمن 200 میٹر فری سٹائل میں پاکستان کی جہاں آرا نبی 2 منٹ 11.16 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 36 تیراکوں میں 29ویں نمبر پر رہیں اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔

مینز 400 میٹر فری سٹائل میں احمد درانی نے 4 منٹ 14.85 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کیا اور 27 تیراکوں میں 22ویں پوزیشن حاصل کی، جس کے باعث وہ بھی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔

مینز 50 میٹر فری سٹائل میں حمزہ آصف نے 24.17 سیکنڈ کے ساتھ 68 تیراکوں میں 39ویں پوزیشن حاصل کی۔ وہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے ٹاپ 16 تیراکوں میں شامل نہ ہو سکے۔

ویمن 100 میٹر بریسٹ سٹروک میں حریم ملک نے 1 منٹ 22.51 سیکنڈ کا وقت لیا اور 28 تیراکوں میں 27ویں نمبر پر رہیں، یوں وہ بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔

احمد درانی اور جہاں آرا نبی پہلے روز میں ہیٹس سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے