اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کر دیا گیا

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 3 تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر 2024 کے تحت درج کیے گئے تھے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات تھانہ نون اور تھانہ سنگجانی میں درج کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے