اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیر افضل مروت سمیت 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ منظور

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) انسداد دِہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 7 رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اسلام آباد کے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین  نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیرافضل مروت، عامرڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ، شیخ وقاص اور شعیب شاہین کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ملزمان کو 18 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے