اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن یونیورسٹی میں 99 بھرتیاں غیر قانونی طور پر کی گئیں، بھرتیاں صوبائی اور علاقائی کوٹہ نظر انداز کرتے ہوئے کی گئیں، یہ بھرتیاں 23-2022 میں مستقل اور کنٹریکٹ بنیادوں پر کی گئیں، 99 افسران و اہلکاروں کی تقرریاں بغیر مشاہدہ کے ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کرنا ضروری تھا، خالی آسامیاں صوبائی و علاقائی کوٹہ کے تحت پُر کی جانی تھیں، بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ پر مبنی میرٹ لسٹ آڈیٹر کو نہیں دکھائی گئی، درخواست دہندگان کے امتحانی پرچے بھی آڈٹ کیلئے نہیں دکھائے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سکروٹنی ٹیسٹ لینے سے پہلے جانچ کا بنیادی معیار نہیں دیکھا گیا، بھرتیاں سلیکشن بورڈ کی سفارش پر نہیں کی گئیں، مقررہ کوٹہ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے تقرریاں غیر قانونی ہیں۔

رپورٹ میں گریڈ 19 کے 6 اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دی گئی ہیں، گریڈ 18 کی 3 ، گریڈ 17 کی 10، گریڈ 16 کی 4، گریڈ 15 کی 8،گریڈ 14 کی 7، گریڈ 13 کی ایک، گریڈ 11 کی 14 بھرتیاں غیر قانونی طور پر ہوئیں، رپورٹ میں گریڈ 9 پر ہونے والی 19 بھرتیاں بھی غیر قانونی قرار دی گئی ہیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے رپورٹ کو حتمی شکل دینے تک کوئی جواب نہیں دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے