اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 54 فیڈرز تاحال بند

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی حالیہ بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے مطابق لیسکو ریجن میں اس وقت 54 فیڈرز بند ہیں جبکہ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انفرادی شکایات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق اس وقت کمپنی کو 1869 میگاواٹ بجلی کی طلب کا سامنا ہے جبکہ اسے 1712 میگاواٹ سپلائی مل رہی ہے، تاہم بجلی کے نظام میں کوئی شارٹ فال نہیں ہے۔

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی پر کام جاری ہے اور جلد تمام فیڈرز کو بحال کر دیا جائے گا۔

ترجمان لیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی معطل ہونے کی صورت میں کمپنی کو اطلاع دیں اور عملے کے آنے تک انتظار کریں۔ ساتھ ہی صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے بچوں اور جانوروں کو بجلی کے پولز اور دیگر تنصیبات سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے