اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عیدالفطر سے پہلے پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہونے کا امکان

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل صارفین کو عیدالفطر سے قبل فائیو جی سروس کی سہولت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد  پی ٹی اے نے لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کیے جا چکے ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائسنس کے حصول کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کریں تاکہ سروس جلد شروع کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق لائسنس حاصل کرنے سے قبل کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروانا لازمی ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک کمپنی بینک گارنٹی جمع کرا چکی ہے جبکہ دیگر دو کمپنیوں کی جانب سے بھی جلد یہ شرط پوری کیے جانے کی توقع ہے۔

پی ٹی اے اس بات پر بھی غور کر رہا ہے کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس جاری کیے جائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیاں فائیو جی سروس کے فوری آغاز کے لیے تیار ہیں۔ لائسنس کے اجرا کے موقع پر پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے