اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ کرپشن ریفرنس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں چودھری پرویز الہٰی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔

دوران سماعت چودھری پرویز الہٰی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب انکوائری کی دستاویزات دینے کی اپیل پر ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں کل ملی ہیں، ابھی اس پر مشاورت کرنی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کیلئے مہلت فراہم کرے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے