اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے نعش برآمد

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقے میں ریسکیو نے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش دو روز بعد برآمد کر لی۔

ریسکیو 1122  کے مطابق  اتوار کے روز خیرہ پل بی آر بی نہر میں 21 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے  ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

ریسکیو غوطہ خور ٹیم کی جانب سے نہر میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش کا سرچ آپریشن دو روز تک جاری رہا۔

ریسکیو غوطہ خور ٹیم  نے گزشتہ روز نوجوان کی نعش برآمد کرنے  کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔

پولیس  کے مطابق نوجوان کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے