اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرپشن کیس: خاور مانیکا کا عدالت پیشی پر جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) کرپشن کیس میں ملوث بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کا اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی پر جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ۔

اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے دوران سماعت خاور مانیکا  نے جج سے کہا کہ کیس کی تمام کارروائی مکمل کر کے آج ہی فیصلہ کر دیا جائے، جس پر سپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر  نے خاور مانیکا کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، خاور مانیکا کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی عدم حاضری پر عدالت نے دوبارہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، عدالت نے خاور مانیکا اور موسی مانیکا کو 10ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے