اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں، 137 کلو منشیات برآمد، 6 ملزم گرفتار

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 کارروائیوں کے دوران 137 کلو منشیات برآمد کر لی جبکہ 6 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، کرم ایجنسی، دالبندین اور اسلام آباد میں کیں، کارروائیوں کے دوران 99 کلو 100 گرام چرس، 8.7 کلو آئس، 30 کلو افیون، 29 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے