اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسہ کرنے کی درخواست، ڈی سی کو جگہ کے تعین کی ہدایت

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے جگہ کے تعین کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے  پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کی،  عدالتی حکم  پر  ڈی سی لاہور رافعہ حید ر  لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئیں۔

دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے ڈی سی لاہور سے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کے لیے کونسی تاریخ دے سکتے ہیں؟  پی ٹی آئی والے 27 اگست کو جلسے کی استدعا کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نےجواب دیا کہ  پی ٹی آئی والے 27 اگست سے 2 ستمبر تک جلسے کے لیے درخواست دیں، ایک ہفتے میں فیصلہ کر دیں گے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ  پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ انہیں مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دی جائے، جس پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہم انہیں مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ لاہور میں جلسے کے لیے کوئی متبادل جگہ بتا دیں، جس پر رافعہ حیدر نے کہا کہ میں اس حوالے سے معلومات حاصل کرکے بتا دوں گی۔

بعدازاں  عدالت عالیہ نے ڈی سی لاہور کو جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے