اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈولفن سکواڈ نے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے ڈکیت گینگز،سٹریٹ کریمنلز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ،ایک روز قبل ساندہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

نواں کوٹ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان فرارہوئے تو تعاقب کے بعد سبزہ زار ڈی بلاک پر راؤند اپ کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پرس، موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان نے زیر استعمال موٹر سائیکل ایک روز قبل ساندہ سے گن پوائنٹ پر چھینی تھی۔ گرفتار ملزمان احمد اور سرفراز کو تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے