اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، صدر اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں، ترمیمی ایکٹ بحث کئے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنز 1,2,3 اور چار کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے