اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

موجودہ ملکی صورتحال میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سر جوڑ کر سوچنا ہو گا: قاسم علی شاہ

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(ویب ڈیسک) موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سر جوڑ کر سوچنا ہو گا۔

موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ سے صحافیوں اور وکلا نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت سوشل میڈیا کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کے نوجوانوں، جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے، ان کی تعلیم اور روزگار کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عدم برداشت اور نفسا نفسی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ملک کا ہر دوسرا فرد بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہو کر رہ گیا ہے، رہی سہی کسر سوشل میڈیا نے پوری کر دی ہے جہاں پر بہت سی من گھڑت باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں میں ہمیں پہلے سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بے بنیاد کردار کشی کی بجائے سچ اور جھوٹ میں فرق کر سکیں۔

ملاقات کرنے والے وفد میں سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل محمد مدثر چودھری، غلام مجتبیٰ چودھری،عدنان رؤف بھٹی، متین چودھری، حافظ خرم اور سینئر صحافی شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے