اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

قازقستان کا پاکستانی شہداء کے بچوں کیلئے سٹڈی سکالر شپ دینے کا اعلان

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے ملاقات کی، قونصل جنرل قازقستان راؤ خالد خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قازقستان کے سفیر نے شہداء کے بچوں کے لئے قازقستان میں سٹڈی کے لئے سکالر شپ دینے کا اعلان کیا، قازقستان کے سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دورہ کی دعوت دی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قازقستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

قازق سفیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پہلی خاتون چیف منسٹر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، قازقستان اور پنجاب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا، قازقستان کو پنجاب سے ٹیکسٹائل، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، اجناس، سٹرس فروٹس، سبزیاں برآمد کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، توانائی، کان کنی اور صنعتی شعبوں میں قازقستان کی مہارت سے استفادہ کرنے پر گفتگو کی گئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں، ملاقات میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی، زرعی شعبے میں تعاون اور زراعت کی ترقی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے