اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی: ملازمین کی ہڑتال کا دوسرا روز، ایڈمن بلاک کو تالے لگا دیئے

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہو گئی۔

یونیورسٹی آف پنجاب کے ہڑتالی ملازمین نے ایڈمن بلاک کے دفاتر کو تالے لگا دیئے جس کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کررہ گئے۔

واضح رہے کہ   پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر اینڈ ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہاؤس ریکوزیشن،  ڈسپیرٹی الاؤنس، لیو انکیشمنٹ اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈسپیرٹی الاؤنس، ہاؤس ریکوزیشن اور دیگر الاؤنسز نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، انتظامیہ فنڈز کی قلت کا بہانہ بنا کر الاؤنس جاری نہیں کر رہی مگر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

احتجاج میں شریک ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر مطالبات فوری منظور نہ کئے گئے تو کینال روڈ پر دھرنا دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے