اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیراعظم کی تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے نیشنل ایجوکیشن ایمرجنسی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد  وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ایمرجنسی پر کام شروع کر دیا۔

ٹاسک فورس میں وزرائے تعلیم، قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو شامل کیا جائے گا، ٹاسک فورس تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی نگرانی اور گائیڈ لائنز تشکیل دے گی، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ آئندہ 5 سال کیلئے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے تحت 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کی سکولوں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، پاکستان میں سکول جانے والی عمر کے 40 فیصد سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، سکولوں سے باہر بچوں میں 54 فیصد تعداد بچیوں کی ہے۔

وزارت تعلیم نے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے کانفرنس بلالی، وزیر اعظم شہباز شریف تعلیمی ایمرجنسی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، کانفرنس کا انعقاد 8 مئی کو وزیر اعظم آفس میں کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں وفاق اور چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے، آزاد کشمیر اور گلگت سے بھی نمائندے اپنی تجاویز پیش کریں گے، برطانوی ہائی کمشنر، یونیسیف، ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں کے سربراہان بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے