اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضمنی الیکشن میں 'ووٹ کو عزت دو' کا نعرہ دفن ہو گیا: یاسمین راشد

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں "ووٹ کو عزت دو" کا نعرہ مکمل طور پر دفن کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر  ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 8 فروری کو ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے مظالم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا، ن لیگ نے مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کرو گے؟ الیکشن کمیشن شریفوں کی باندی بنی ہوئی ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ بیرون ملک، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے اس معاملے کا نوٹس لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے