اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ،ملزم گرفتار

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

لاہور نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج کے مطابق ملزم نے اداکارہ کے گھر کے سامنے کھڑے ہو کر سیدھے فائر کیے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر دھمکا رہا تھا۔

ایس ایچ او سبزہ زار نے ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ کی ہدایت پر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے